اردو

urdu

ETV Bharat / state

مودی حکومت ہر محاذ پر ناکام: عمیق جامعی - بی جے پی اور آر ایس ایس

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں سماج وادی پارٹی کے سابق قومی ترجمان نے کہا ہے کہ مودی حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہو رہی ہے، ایک طرف ملک میں کورونا کا قہر جاری ہے تو وہیں دوسری جانب ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کے پاس ماسک، پی پی ای کٹ نہیں ہیں۔

سماج وادی پارٹی کے سابق قومی ترجمان عتیق جامعی
سماج وادی پارٹی کے سابق قومی ترجمان عتیق جامعی

By

Published : May 7, 2020, 4:16 PM IST

Updated : May 7, 2020, 6:12 PM IST

سماج وادی پارٹی کے سابق قومی ترجمان عمیق جامعی کا کہنا ہے کہ عوام کی توجہ اصل مسسائل سے ہٹانے کے لیے بی جے پی اور آر ایس ایس ہمیشہ سے کسی فرضی دشمن کو سامنے کھڑا کر دیتی ہیں، چاہے وہ تبلیغی جماعت ہو یا کسی ایک خاص مذہب سے تعلق رکھنے والے ہوں۔ بی جے پی عوام کو اصل مسلئے کو بھٹکانے کے لیے مذہب کا استعمال کرتی ہے۔

سماج وادی پارٹی کے سابق قومی ترجمان عمیق جامعی

عمیق جامعی نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کے سامنے مزدوروں، غریبوں کی پریشانی ہے اس کے علاوہ اسپتال میں ڈاکٹرز نہیں ہیں اور اگر ڈاکٹرز ہیں تو دوائی ملنا مشکل ہے جس کی بنأ پر ان سب ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے بی جے پی اور آر ایس ایس نے یہ فنڈا اپنا رکھا ہے کہ مودی نے تو بہت کوشش کی ہے لیکن ایک خاص مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی وجہ سے ان کی ساری کوششیں ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔

عمیق جامعی نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس بڑھتا ہی جارہا ہے لہذا سبھی کو اس کے لیے ایک ساتھ کام کرنا ہوگا، سبھی کو ذات مذہب سے اوپر اٹھنے کی ضرورت ہے۔

Last Updated : May 7, 2020, 6:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details