وزیر اعظم نے آج ایک ٹویٹ پیغام میں کہا 'بنارس کے ڈوم راجہ جگدیش چودھری جی کی موت سے بے حد تکلیف پہنچی ہے۔ وہ کاشی کی ثقافت میں گھلے ملے تھے اور وہاں کی سناتن روایت کے محافظ تھے۔ انہوں نے زندگی بھر سماجی ہم آہنگی کی خاطر کام کیا۔ مالک ان کی روح کو سکون بخشے اور اہل خانہ کو اس مشکل گھڑی سے نمٹنے کی قوت دے'۔
مودی کا بنارس کے ڈوم راجہ کی موت پر اظہار تعزیت - ڈوم راجہ جگدیش چودھری کی موت
وزیر اعظم نریندر مودی نے بنارس کے ڈوم راجہ جگدیش چودھری کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
![مودی کا بنارس کے ڈوم راجہ کی موت پر اظہار تعزیت Modi expresses condolences on the death of Dom Raja of Banaras](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8552976-766-8552976-1598361453814.jpg)
مودی کا بنارس کے ڈوم راجہ کی موت پر اظہار تعزیت
ڈوم راجہ جگدیش چودھری کی منگل کے روز بنارس کے ایک ہسپتال میں موت ہوگئی۔ وہ کچھ وقت سے بیمار تھے۔
قابل ذکر ہے کہ ڈوم راجہ جگدیش چودھری گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں بنارس سے امید وار مودی کے پرچہ نامزدگی میں تجویز کار تھے۔