وارانسی لوک سبھا سیٹ کے چوک علاقے میں کانگریس امیدواراجے رائے کے لیے اپنی پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجھے احساس ہوتا ہے کہ یہاں کے لوگوں نے ایک ایسے شخص کواپنا نمائندہ منتخب کیا ہے جس کے اشارے پر بنارس میں کوری ڈور کے نام پر سینکڑوں مندروں کو نیست ونابود کرادیا اور بابا وشوناتھ کے درشن کے لیے 550 روپے کا چارج لگایا۔
کانگریس کے رہنما نے کہا کہ مودی کا غرور ہر طرف صاف دکھائی دے رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیاسی فائدے کے لیے وہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی پر ناشائستہ تبصرہ کرکے شہیدوں کی بے عزتی کرنے سے بھی نہیں چوکتے۔ سیاسی فائدے کے لیے وہ مذہب، سماج اور سیاست ہر شعبے کی لکشمن ریکھا پار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وارانسی اور ملک کے عوام کے لیے یہی صحیح وقت ہے جب ان کو ان کی کرتوتوں کا صحیح جواب دیا جائے۔ انہیں یقین ہے کہ ’تاناشاہی رویے ‘سے پریشان ملک کے عوام مودی کو اقتدار سے باہر کا راستہ دکھائیں گے۔
سنجے نروپم نے مغل شہنشاہ اورنگ زیب پر مندروں کو توڑنے کا الزام عائد کیا اور اس ضمن میں مودی کا موازنہ اورنگ زیب سے کرتے ہوئے مودی کو مندروں کے معاملے میں اورنگ زیب سے خطر ناک قرار دیا۔