گروگرام: قتل کے 11 دن بعد ماڈل دیویا پہوجا کی لاش فتح آباد کی ٹوہانہ نہر سے ملی ہے۔ گروگرام پولیس نے دیویا کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملزم بلراج نے لاش کو نہر میں پھینکنے کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔ جس کی بنیاد پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔ جس کے بعد ماڈل دیویا پہوجا کی لاش فتح آباد کی ٹوہانہ نہر سے ملی۔
موصول ہوئے اطلاعات کے مطابق این ڈی آر ایف کی 25 رکنی ٹیم دیویا کی تلاش کے لیے پٹیالہ پہنچی تھی۔ اس کے علاوہ این ڈی آر ایف کی ٹیم گروگرام اور پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر دیویا کی لاش کو نہر میں تلاش کر رہی تھی، لیکن دیویا کی لاش ہفتہ کی صبح ہریانہ کے فتح آباد ضلع میں ٹوہانہ نہر سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے لاش کو نہر سے نکالنے کے بعد دیویا کے گھر والوں کو اس کی تصویر بھیج دی۔ جسے دیکھ کر انہوں نے لاش کی شناخت کی۔
غور طلب ہو کہ کرائم برانچ کی چھ ٹیمیں دیویا کی لاش کی تلاش میں مصروف تھیں۔ 2 جنوری کو دیویا پہوجا کو گروگرام کے سٹی پوائنٹ ہوٹل میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ یہ واقعہ ہوٹل کے مالک ابھیجیت سنگھ نے انجام دیا۔ اس معاملے میں پولیس نے مغربی بنگال سے بلراج نامی ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ جس نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو دیویا کی لاش کے بارے میں معلومات دی۔ اسی بنیاد پر ہریانہ پولیس نے دیویا کی لاش برآمد کر لی ہے۔