اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے مختص اسمبلی حلقہ زیدپور میں اسمبلی انتخابات کے دوران کئی تہوار آرہے ہیں۔
اس دوران ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت دی کہ تمام امیدوار اور پارٹیاں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔ ساتھ ہی انھوں نے تہواروں کے دوران ضابطہ اخلاق کے نفاذ کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت دی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ دفتر کے میٹنگ ہال میں آبزرور کی موجودگی میں ضلع مجسٹریٹ آدرش شریواستو نے ضابطہ اخلاق کو یقینی بنانے کے لیے ایک ایک کر کے تمام ہدایات دیں۔
ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کی یقین دہانی انھوں نے امیدواروں کے نمائندوں کو انتخابی تشہیر کے قوانین کے ساتھ ساتھ تمام قسم پیمانوں کو ایک ایک کر کے بتایا اور سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کو پارٹی مینٹنگ کرنے اور روڈ شو وغیرہ کے قوانین اور اصول بتائے گئے۔
واضح رہے کہ مختص اسمبلی حلقہ زیدپور میں انتخابات کے دوران کئی تہوار آرہے ہیں۔ اس وجہ سے امیدواروں اور پارٹیوں کو خصوصی ہدایت دی گئ ہے کہ وہ ان تہواروں میں ضابطہ اخلاق کو یقینی بنانے پر خاص توجہ دیں۔