اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کی ممکنہ تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں ماک ڈرل - نوئیڈا کی خبریں

ڈاکٹر سچن ویشیہ کی قیادت میں محکمۂ صحت نے نوئیڈا کے دو ہسپتالوں میں ماک ڈرل کیا۔ کووڈ ہسپتال سیکٹر 39 میں فرضی ڈرل کے ساتھ ایمبولینس گیٹ نمبر تین سے سائرن بجاتے ہوئے داخل ہوئی۔

کورونا کی ممکنہ تیسری لہرسے نمٹنےکے لیےسرکاری ہسپتالوں میں ماک ڈرل
کورونا کی ممکنہ تیسری لہرسے نمٹنےکے لیےسرکاری ہسپتالوں میں ماک ڈرل

By

Published : Sep 25, 2021, 4:02 PM IST

سابقہ تلخ تجربات اور ناکامیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اترپردیش محکمہ صحت نے کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ اس سلسلے میں نوئیڈا سرکاری ہسپتالوں میں پیڈیاٹرک آئی سی یو کی ایک فرضی مشق( ماک ڈرل )کی گئ جس کا مقصد ہنگامی حالات میں بچوں کا بر وقت علاج کرنا ہے۔

کورونا کی ممکنہ تیسری لہرسے نمٹنےکے لیےسرکاری ہسپتالوں میں ماک ڈرل

ڈاکٹر سچن ویشیہ کی قیادت میں محکمۂ صحت نے ضلع کے دو ہسپتالوں میں ماک ڈرل کیا۔ کووڈ ہسپتال سیکٹر 39 میں فرضی ڈرل کے ساتھ ایمبولینس گیٹ نمبر تین سے سائرن بجاتے ہوئے داخل ہوئی۔

ڈاکٹر سچن ویش بطور سپروائزر موجود تھے۔ بچے کو اسٹریچر پر بٹھاکر ایمرجنسی میں لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے فوری طور پر بچے کو آکسیجن سپورٹ پر لے کر علاج شروع کیا۔ نبض دیکھ کر آبزرویشن روم میں شفٹ کیا گیا۔ پورے عمل کے ایک حصے کے طور پر ڈاکٹروں کی ٹیم کو بچے کو ایمرجنسی سے آبزرویشن روم میں لے جانے میں چار منٹ لگے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

گزشتہ 27 اگست کو ماک ڈرل میں بچہ پانچ منٹ سے زیادہ وقت میں پہنچا تھا۔ جوائنٹ ڈائریکٹر نے پہلے کی کوتاہیوں کو دور کرنے کے احکامات دیے تھے۔ اس کے نتیجے میں ڈاکٹروں اور عملے نے خود کو تیار رکھا اور کم سے کم غلطیاں کیں۔ اس کے علاوہ جوائنٹ ڈائریکٹر نے بسرکھ سی ایچ سی میں بھی ماک ڈرل کا جائزہ لیا۔

دونوں جگہوں پر کمانڈ کنٹرول سے معلومات حاصل کرنے کے بعد ڈمی مریض کے ہسپتال پہنچنے کا وقت، علاج کے علاوہ ادویات کی دستیابی اور آکسیجن کے انتظام کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details