ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے تھانہ نگینہ کے پہاڑی دروازے پر گیارہ ہزار وولٹ کے بجلی کے تار میں اچانک شارٹ سرکٹ ہونے کے بعد دھماکے کے ساتھ ٹاور میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں کا تار جل کر خاکستر ہوگیا۔
بجنور: موبائل ٹاور میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان - موبائل ٹاور میں آتشزدگی
اترپردیش کے ضلع بجنور میں ہائی ٹینشن تار کے اچانک شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے موبائل ٹاور میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کے تار جل کر خاکستر ہوگئے۔
موبائل ٹاور میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان
موبائل ٹاور ٹیکنیشین کی مانیں تو ایئرٹیل، ووڈافون، ایٹی ایس، نام کی کمپنی کے موبائل ٹاور لگے ہوئے ہیں۔ تیز دھماکے کے بعد موبائل ٹاور میں خطرناک آگ لگ گئی۔ کافی دیر بعد فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔
شروعات میں عوام نے آگ بجھانے کی کافی کوشش کی لیکن آگ کی تیز لپٹوں کی وجہ سے آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا تھا لیکن بعد میں فائر بریگیڈ کے آنے کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔