اردو

urdu

ETV Bharat / state

Thief Gang Exposed in Muzaffarnagar: مظفرنگر پولیس نے موبائل ٹاور میں چوری کرنے والے گروہ کا کیا پردہ فاش - مظفر نگر پولیس نے چوروں کو گرفتار کرلیا

مظفر نگر پولیس نے موبائل ٹاور میں چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش Mobile Tower Card Thief Gang Exposed کرکے تین ملزمین کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت کمل، انکت اور راہول کے طور پر کی گئی۔

مظفرنگر پولیس نے موبائل ٹاور میں چوری کرنے والے گروہ کا کیا پردہ فاش
مظفرنگر پولیس نے موبائل ٹاور میں چوری کرنے والے گروہ کا کیا پردہ فاش

By

Published : Dec 16, 2021, 9:19 PM IST

ریاست اُترپردیش کے ضلع مظفر نگر کی نئی منڈی پولیس نے انڈس کمپنی کے موبائل ٹاور پر چوری Mobile Tower Card Thief کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے موبائل ٹاور سے چوری شدہ BTS-L-850 کارڈ برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ضبط کیے گئے کارڈ کی مالیت 5 لاکھ روپے ہے۔ یہ کارڈ ٹاور میں کنیکٹوٹی کے کام آتا ہے۔

مظفرنگر پولیس نے موبائل ٹاور میں چوری کرنے والے گروہ کا کیا پردہ فاش

یہ بھی پڑھیں:

Stray Dogs in Muzaffarnagar: مظفر نگر میں آوارہ کتوں سے لوگوں میں دہشت

دراصل 5 دسمبر کو پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بھوپا روڈ پر واقع ایوان ہسپتال کے سامنے انڈس کمپنی کے موبائل ٹاور میں چوری ہو ئی ہے، جس کے بعد پولیس نے چوروں کو پکڑنے کےلیے ایک ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے 3 ملزمین کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت کمل ولد چرن سنگھ، انکت ولد سوراج اور راہول ولد اتواری کے طور پر کی گئی۔ اس سلسلہ میں منظفر نگر ایس پی سٹی ارپت وجے ورگیہ نے ایک پریس کانفرنس منعقد کرکے تمام تفصیلات سے میڈیا کو واقف کروایا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details