اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور: ایک شاطر چور گرفتار، 17 موبائل برآمد - Thana sadar bazar police

گزشتہ 25 جون کو سہارنپور ریلوے اسٹیشن کے پاس سیمسنگ موبائل کی دوکان میں چوری ہوئی تھی آج تھانہ صدر بازار پولیس نے ایک چور گرفتار کیا ہے۔

سہارنپور: ایک شاطر چور گرفتار، 17 موبائل برآمد
سہارنپور: ایک شاطر چور گرفتار، 17 موبائل برآمد

By

Published : Jul 7, 2020, 9:45 PM IST

اسٹیشن کے پاس مذکورہ دوکان میں چوروں نے چوری کی واردات کو انجام دیا تھا جس میں چوروں نے دوکان سے قیمتی موبائل اور نقدی لے کر فرار ہوگئے تھے۔

تھانہ صدر بازار پولیس کی جانب سے مخبر کی اطلاع کی بنیاد پرآج گنگوہ بس اسٹینڈ کے پاس سے ایک شاطر چور کو گرفتار کیا ہے جس کے پاس سے چوری کے 17موبائل فون، 12چارجر، 10ایئرفون، 40ہزار روپے نقد برآمد کیے ہیں۔

سہارنپور: ایک شاطر چور گرفتار، 17 موبائل برآمد

اس سلسلے میں ایس ایس پی ڈاکٹر ایس چننپا نے بتایا کہ کچھ روز قبل ریلوے اسٹیشن روڈ پر موبائل کی دوکان میں چوری کی واردات کو انجام دیا تھا جس میں آج ایک چور کو گرفتار کیا گیا ہے، باقی ان کے ساتھیوں کی تلاش کی جارہی ہے اور ان کے جرائم ریکارڈ بھی تلاش کیے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details