ریاست اترپردیش کے شہر بجنور میں نریگا پر مزدوری کر رہی خاتون و نوجوان مزدوروں کو ماسٹر اور اس کے رشتہ داروں نے جم کر لاٹھی ڈنڈوں سے پٹائی کی، جس میں ایک مزدور بری طرح زخمی ہو گیا جسے سی ایچ سی میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
ضلع بجنور کے تھانہ نگینہ کے پخنپور میں آج شام نریگا کے کارکنان کھیت کنارے نالی کو درست کررہے تھے، اسی درمیان میں معمولی بات کو لے کر لاٹھی ڈنڈے چل پڑے جس میں ایک مزدور زخمی ہوا ہے۔
بجنور میں نریگا مزدوروں کی پٹائی مزدور کی ماں عمان خاتون نے کہا کہ نالی پر کام کرنے کے دوران نریگا پر ہرپال ماسٹر نے خاتون کو بھی نہیں بخشا جبکہ مٹی کھودنے کو لے کر ہرپال منع کر رہا تھا، جس کے پیش نظڑ لاٹھی ڈنڈے چلے ہیں، جس میں ایک نوجوان مزدور زخمی ہوگیا ہے، جسے سی ایس سی میں داخل کرایا گیا ہے۔
مشتعل نریگا کے سبھی مزدور تھانے پر جا پہنچے، لیکن ان کی تھانے کے پولیس اہلکاروں نے کوئی مدد نہیں کی، تاہم گاؤں کے سربراہ نے ان کی مدد کے کے بجائے ان کو گھر جانے کے لیے کہا۔