حکومت کے فیصلے کے سے میڈیا نمائندوں کو آگاہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے ترجمان و وزیر توانائی سدھارتھ ناتھ سنگھ نے بتایا کہ '15 دن سے زیادہ کی تأخیر کی صورت میں متعلقہ افسر پر 0.05 فیصد یا 0.05 پیسے فی یوم جرمانہ عائد کیا جائےگا۔ جرمانے کی رقم مزدوروں کو دی جائےگی۔'
انہوں نے بتایا کہ 'اب منریگا مزدور جو ایک سال میں کم سے کم 100 دنوں کی مزدوری 182 روپئے فی یوم کے حساب سے حاصل کرتا تھا اسے اس کی مزدوری کی ادائیگی میں 15 دنوں سے زیادہ کی تأخیر کی صورت میں اضافی 9 روپئے فی یوم دیا جائےگا۔'
کابینی وزیر نے کہا کہ 'جرمانے کی رقم متعلقہ افسر کے تنخواہ سے لی جائےگی۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو مزدوروں کے مزدوری کی ادائیگی کے کاروائی پر نظر رکھنے کو کہا گیا ہے۔'
یوپی حکومت نے دو نگر نگم اور پانچ نگر پالیکاؤں کے حدبندی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ 9 نئے نگر پنچایت کی تشکیل کی گئی ہے۔ شاہ جہاں پور اور آگرہ نگرنگموں کے ساتھ ہاتھرس، مہاراج گنج، جلالپور(امبیڈکر نگر)، مہنداول(سنت کبیر نگر)اور آنند نگر(مہاراج گنج)کے حلقوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی تشکیل شدہ نگر پنچایتیں لمبوا(سلطانپور)، مدراک(علی گڑھ)، تمکہی راج(کشی نگر)، جہانا گنج(اعظم گڑھ)، گورا بازار(جونپور)، راجپور(کانپور دیہات)، پنیارا(مہاراج گنج)، پرتاول(مہاراج گنج) اور موہن لال گنج(لکھنؤ) شامل ہیں۔