علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس جنرل اور انٹرنل کوالٹی ایشورنس میں (آئی کیوائی) کے اشتراک سے منعقدہ ایک روزو بھرتی میلہ 'سیراب' میں انٹرویو اور گروپ ڈسکشن کے مرحلہ کے بعد مختلف کمپنیوں نے 80 سے زائد طلباء کو ملازمت کی پیشکش کی ہے۔ جب کہ 150 سے زائد طلباء کو آئندہ ہفتہ ملازمت کی پیشکش ہوسکتی ہے۔ روز گار بھرتی میلہ میں اسٹینگ کلاؤڈ، مارک امپیکس، ٹیلے سی آر ایم، سو جابس، کنیکٹ بزنس سولیوشنس، ہیلیو پی ٹی ای لمیٹیڈ، یو ایچ ایم وپکیشنس، مائنڈ ٹیل گلوبل پرائیویٹ لمیٹیڈ، بنسل کلاسیز، انٹل، فیڈ پرو اور دیگر کمپنیوں کے نمائندوں نے بھرتی میلے میں شرکت کی۔ MNCs hire AMU students in recruitment fair
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہاکہ' اے ایم یو کثیر ثقافتی تعلیم کے بارے میں بیداری پیدا کرتا ہے اور ہمارے طلباء تمام ریاستوں اور بیرون ممالک سے آتے ہیں۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی طرف سے ملازمت کی پیشکش پر مختلف ثقافتی پس منظر کے حامل ہمارے طلباء زیادہ باخبر اور جامع فیصلوں کے لیے اپنی منفرد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اے ایم یو کے طلباء کا کثیر ثقافتی پس منظر کمپنیوں اور اداروں کے لیے کشش کا باعث ہو گا"۔
وائس چانسلر نے بھرتی میلا میں آنے والی کمپنیوں کا شکریا ادا کیا اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندوں کو یادگاری نشان پیش کیے۔ سیراب کے کنویز پروفیسر اسداللہ خاں نے کہاکہ' اس طرح کے پروگرام طلباء کو اپنے کیریئر میں ایک مثبت آغاز کے ساتھ مستقبل کے کیریئر کے لیے قابل قدر مہارت فراہم کرتے ہیں۔ ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر جنرل سعد حمید نے کہاکہ بھرتی میلے نے طلباء کو ان پیشہ وارانہ ماہرین کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع فراہم کیا جو ان کے کیئر پر براہ راست اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ کمپنیوں کے نمائندوں سینٹر ہیومن ریسورس منیجروں اور دیگر تجربہ کار افراد نے طلباء کو یہ بتایا کہ کسی کمپنی یا شعبے کے لیے ان کی دلچسپی کے میدان میں کام کرنا کیسا ہوگا۔'