ریاست اترپردیش میں جاری ایم ایل سی انتخابات کے لیے یکم دسمبر یعنی کل حق رائے دہی کا استعمال ہوگا۔ بارہ بنکی میں کل 49 مراکز پر گریجویٹ اور ٹیچرز اپنے نمائندے کا انتخاب کرنے کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ ووٹنگ کا عمل مکمل کرانے کے لیے آج تمام پولنگ پارٹیز روانہ ہوئیں۔ پولنگ پارٹیز کو کووڈ 19 سے تحفظ کے لیے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔
ایم ایل سی انتخابات: بارہ بنکی میں 49 مراکز پر ووٹنگ کل بارہ بنکی کے جی آئی سی آڈیٹوریم میں تمام اعلیٰ افسران کی موجودگی میں تمام پولنگ پارٹیز کو انتخابی سامان تقسیم کرنے کے بعد انہیں اپنے اپنے مراکز کے لیے روانہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا بنارس دورہ: مختلف بنکر رہنما زیر حراست
کووڈ 19 سے تحفظ کے لیے تمام پولنگ پارٹیز کو سینیٹائزر، ماسک اور ہینڈ گلوبز دیے گئے ہیں۔ بارہ بنکی کے الیکشن آفیسر اور ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں کل 49 پولینگ مراکز پر منگل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ کیونکہ کووڈ 19 کے دور میں پہلی دفعہ کوئی انتخابات ہو رہا ہے۔ اس لیے کووڈ 19 سے تحفظ کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہیں تمام تر ضروریات کی چیزیں دی گئی ہیں۔ ساتھ ہی محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی پولنگ مراکز پر تعینات رہیں گی۔ جو سماجی فاصلے اور تمام گائیڈلائین کی پابندی کرانے کی نگرانی کریں گے۔
ایم ایل سی انتخابات: بارہ بنکی میں 49 مراکز پر ووٹنگ کل انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی پولنگ پارٹیز انتخابات کے دوران کورونا سے متاثر نہ ہو، اس کے لیے خصوصی گلوبز دیے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس انتخابات میں کوئی حساس پولنگ بوتھ نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں انتخابات کے دوران گشت کرتی رہیں گی۔