اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایم ایل سی انتخابات: کورونا گائیڈ لائنس کے تحت ووٹنگ مکمل - حق رائے دہی کا استعمال

اترپردیش میں ہونے والے ایم ایل سی انتخابات میں آج رامپور میں بھی ووٹنگ ہوئی۔ اس انتخاب کے لئے ضلع میں پانچ پولنگ مراکز اور چھ بوتھ بنائے گئے تھے۔ ضلع انتظامیہ نے کورونا گائیڈ لائنس کے تحت ووٹنگ کرائی۔

ایم ایل سی انتخابات: کورونا گائیڈ لائنس کے تحت ووٹنگ مکمل
ایم ایل سی انتخابات: کورونا گائیڈ لائنس کے تحت ووٹنگ مکمل

By

Published : Dec 1, 2020, 9:58 PM IST

اترپردیش کے دیگر اضلاع سمیت رامپور میں بھی آج ایم ایل سی کے لئے انتخاب کرایا گیا۔ جس میں اساتذہ نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اطلاع کے مطابق ضلع رامپور میں 1454 مرد اور 1288 خواتین ٹیچر ووٹرس ہیں۔

ایم ایل سی انتخابات: کورونا گائیڈ لائنس کے تحت ووٹنگ مکمل

دراصل بریلی، مرادآباد زونل ٹیچر الیکشن ایریا کے ووٹرز کی تعداد 2742 ہے۔ اس الیکشن کے لئے رامپور ضلع میں 5 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔ جن میں نگر پالیکا سوار میں کل 16 ووٹر، نگر پالیکا ٹانڈہ میں 83، نگر پنچائت مسواسی میں 10 اور سوار بلاک میں 295 ووٹرس ہیں۔

اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے پہنچے ٹیچرس نے کہا کہ 'کئی ایسے مسائل ہیں جس کی وجہ سے وہ بہتر ایم ایل سی کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں۔'

وہیں ووٹنگ کے دوران مرد ووٹرز کے ساتھ ساتھ خواتین ووٹرز کی بھی بڑی تعداد نظر آئی۔ خواتین ووٹرز کا کہنا تھا کہ 'اترپردیش میں خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ ہمارے درمیان سے ایسا نمائندہ منتخب ہو جو ریاست کے قانونی نظام کو چست و درست کرنے میں اپنا اہم رول ادا کر سکے۔'

واضح رہے کہ اس الیکشن میں 15 امیدوار مقابلے میں ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بریلی، مرادآباد ڈویژن سے عوام کس کا انتخاب کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details