اردو

urdu

By

Published : Apr 7, 2022, 3:17 PM IST

ETV Bharat / state

MJP Rohilkhand University: ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی کے درجہ میں بہتری

لکھنؤ میں منعقد دو روزہ نیشنل اسسمنٹ اینڈ ایکریڈیٹیشن کونسل کا پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ اس پروگرام میں مہاتما جیوتی با پھلے روہیل کھنڈ یونیورسٹی کو پہلے گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس دوران ماہرین نے نیشنل اسسمنٹ اینڈ ایکریڈیشن کی باریکیاں بتائیں۔ اس دوران غور کی جانے والی احتیاط پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

MJP RohilKhand University
MJP RohilKhand University

لکھنؤ میں منعقد دو روزہ نیشنل اسسمنٹ اینڈ ایکریڈیٹیشن کونسل NAAC کے ذہن سازی پروگرام کا اختتام ہوا ہے۔ اس میں ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی کو پہلے گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس گروپ میں صرف اُن یونیورسٹیز کو جگہ ملتی ہے، جن کا ریکارڈ بہتر مانا جاتا ہے۔ اس دوران ماہرین نے NAAC کی باریکیاں بتائیں۔ اس ذہن سازی کے مقصد سے منعقدہ اس تقریب میں 34 یونیورسٹیز کے وائس چانسلر اور کو آرڈینیٹر نے شرکت کی۔ MJP RohilKhand University Improves its Rank and Places in First Group

ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی

مزید پرھیں:

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ٹیکنیکل یونیورسٹی لکھنؤ میں منعقد ذہن سازی تقریب میں ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر کے پی سنگھ نے اپنی ٹیم کی قیادت کی۔ پوری ٹیم نے NAAC کی جانب سے بتائے گئے نکات کی بنیاد پر اپنی یونیورسٹی کا موازنہ کیا کہ ہم کس سطح پر اپنی یونیورسٹی کی تیاریاں کر چکے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ذہن سازی کے لیے منعقد اس تقریب میں تمام یونیورسٹیز کو چار حصّوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی کی جانب سے اُٹھائے گئے سوالات کے ماہرین نے جواب بھی دیئے۔ واضح رہے کہ اس ٹیم میں پروفیسر سنجے مشرا، پروفیسر ونے رشیپال، پروفیسر سُدھیر پانڈے، پروفیسر ایس کے پانڈے، پروفیسر ایس ایس بیدی، پروفیسر پی بی سنگھ، ڈاکٹر آلوک شریواستو اور ڈاکٹر آشوتوش پرے شامل رہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details