اردو

urdu

ETV Bharat / state

Martial Arts in Noida: مارشل آرٹ تفریح کے ساتھ ساتھ دفاع کا بھی کھیل'

مارشل آرٹ Martial Arts in Noida میں تفریح کے ساتھ ساتھ بہترین دفاع بھی ہے۔ اس بات کا اظہار سماجوادی پارٹی Samajwadi Party یوتھ بریگیڈیئر کے سکریٹری نے انڈین کمبیٹ لیگ کے دوران کیا۔

مکسڈ مارشل آرٹ لیگ
مکسڈ مارشل آرٹ لیگ

By

Published : Nov 29, 2021, 5:20 PM IST

نوئیڈا میں انڈین کمبیٹ لیگ Indian Combat League کے تحت ملک پور اسپورٹس اسٹیڈیم، سورج پور گریٹر نوئیڈا اتر پردیش Martial Arts in Noida میں مکسڈ مارشل آرٹ لیگ منعقد کیا گیا۔

اس لیگ کے چیف کنوینر ڈاکٹر جگ جیون رام اور مہمان خصوصی یوتھ بریگیڈ سماج وادی پارٹی کے ریاستی سکریٹری اور نوئیڈا اسمبلی کے متوقع امیدوار محمد نوشاد علوی تھے۔ یہ لیگ مکسڈ مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔

دو روزہ اس ایونٹ میں 13 ریاستوں کے مارشل آرٹ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، جنہوں نے مختلف زمروں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔کامیاب کھلاڑیوں کو نقد انعامات اور اسناد دیئے گئے۔

اس موقع پر محمد نوشاد نے آرگنائزر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام قابل تعریف ہے، البتہ کھیل یقیناً تفریح ​​سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن یہ فٹ رہنے، اچھی صلاحیت کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد انہیں زندگی کے بدترین حالات میں بھی مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔

اس کے علاوہ نوئیڈا لوہیا واہنی کے نائب صدر اور ترجمان نور حسن نے کہا کہ ہندوستانی مارشل آرٹ کے کھلاڑیوں نے اپنی بہترین کارکردگی سے مختلف ایونٹس میں نمایاں کارکردگی پیش کر کے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ بھارتی کھلاڑی اگر اسی جذبے اور جوش کے ساتھ کھیلتے رہے تو یقیناً بہت سی کامیابیاں منتظر ہوں گی۔

انہوں نے کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی کھیل سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا وہ جسمانی اور ذہنی نشو ونما میں دوسرے لوگوں سے بہتر ہوگا۔

اس موقع پر اقلیتی سیل کے نائب صدر اچھے میاں، گلزار علوی، نثار احمد سیفی و دیگر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details