اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mission Pahchan an Initiative in UP Schools: اترپردیش کے ثانوی اسکولوں میں 'مشن پہچان' ایک منفرد پہل

مشن پہچان کے بانی ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کے نئے ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف اسکول او پی ترپاٹھی ہیں۔ انہوں نے اس کی شروعات لکھیم پور ضلع سے کی تھی۔ بعد میں یہ پروگرام بہت زیادہ مقبول ہوا۔ Mission Pahchan an Initiative in UP Schools

اترپردیش کے ثانوی اسکولوں میں 'مشن پہچان' ایک منفرد پہل
اترپردیش کے ثانوی اسکولوں میں 'مشن پہچان' ایک منفرد پہل

By

Published : Jul 28, 2022, 8:13 AM IST

طلباء میں خوداعتمادی اور تعلیم میں اضافے کے لئے امسال سے ثانوی تعلیمی بورڈ کے اسکولوں میں منفرد پہل ہونے جا رہی ہے۔ اس پہل کو مشن پہچان نام دیا گیا ہے جس کا سلوگن ہے' بچوں کا گیان، گرو جی کی پہچان' اس پروگرام کے تحت طلباء سے روز دو ایکٹیوٹیز کرائی جائیں گی۔ اور سنیچر کو فن ڈے منایا جائے گا۔ ان ایکٹیوٹیز سے اساتذہ کے تعلیم کا بھی تجزیہ کیا جائے گا۔ Mission Pahchan an Initiative in UP Schools

اترپردیش کے ثانوی اسکولوں میں 'مشن پہچان' ایک منفرد پہل

مشن پہچان کے بانی ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کے نئے ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف اسکول او پی ترپاٹھی ہیں۔ انہوں نے اس شروعات لکھیم پور ضلع سے کی تھی۔ بعد میں یہ پروگرام اس قدر مقبول ہوا کہ اسے قومی پروگرام کا درجہ دے دیا گیا اور اسے اب ریاست کے تمام ثانوی اسکولوں میں لازمی کر دیا گیا ہے۔مشن پہچان میں ہر روز دعا کے وقت دو ایکٹیوٹیز کرائی جائیں گی۔اس میں پہلی اکیٹوٹی تھاٹس آف دا ڈے کی ہے۔ اس میں ہرروز ایک طالب علم بورڈ پر آج کا خیال لکھے گا۔ اس میں جس طالب علم کا خیال سب سے اچھا ہوگا اس کو اعزاز سےنوازا جائے گا۔

دوسری ایکٹوٹی اطفال نیوز سینٹر ہے۔ اس میں دعا کے وقت ہی ایک طالب علم 5 خبریں پڑھ کر سنائے گا۔ ساتھ ہی وہ سوشل سائینس، جنرل نالیج یا کرینٹ اشوز پر اپنی رائے بھی رکھ سکیں گے۔تیسری ایکٹوٹی فن ڈے کی ہے۔ فن ڈے سنیچر کو ہوگا۔ اس میں حسب معمول پڑھائی نہ ہوکر سنیچر کو کوئیز. ڈبیٹ، مضمون رائیٹنگ جیسے مقابلے ہوں گے۔ان تینوں ایکٹیوٹیز کو مکمل کرنے کے بعد تمام طلباء کا مشترکہ ٹیسٹ ہوگا۔ اس میں دیکھا جائے گا کون سا طالب علم کسی موضوع پر کمزور ہے۔ اس کے بعد انہیں ریمیڈیل کلاس دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details