جے پرتاب سنگھ نے کہا کہ اس مہم کے تحت دو برس سے کم عمر کے بچوں کو تمام اقسام کے ٹیکہ کاری کوریج کو 90 فیصد تک بڑھانے اور اسے ہر گھر پہنچانا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔
'مشن اندر دھنش کے تحت بچوں پر خاص توجہ' انہوں نے کہا کہ مشن اندر دھنش چار مراحل میں ریاست کے 73 اضلاع کے 425 بلاک میں چلائی جارہی ہے۔
ہر مرحلہ میں مہینے کے پہلے پیر سے سات روز تک مہم چلائی جائے گی اس کے تحت پانچ لاکھ 58 ہزار 350 بچوں اور ایک لاکھ 30 ہزار 757 حاملہ خواتین کو ٹیکہ لگانے کا نشانہ ہدف ہے۔
ریاستی وزیر جے پرتاب سنگھ میڈیا ورکشاپ اور افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی نگرانی میں چلائی جانے والی اس مہم کو کامیاب بنانے میں تمام لوگوں کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم کی تشہیر میں میڈیا کا اہم رول ہے تاہم وہ امید کرتے ہیں کہ پہلے کی طرح اس بار بھی میڈیا کا بھرپور تعاون رہے گا۔
واضح ہے کہ ابھی بھی دور دراز کے قصبوں میں بڑی تعداد میں ایسے بچے موجود ہیں جنہیں کوئی ٹیکہ نہیں لگ پایا ہے لہذا ایسے بچے اور حاملہ خواتین کی جانب خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔