اردو

urdu

ETV Bharat / state

مشن اندر دھنوش کے تحت بچوں میں ٹیکہ کاری مہم

اترپردیش کے شہر نوئیڈا اور دادری میں مشن اندر دھنوش کے تحت بچوں میں ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

مشن اندر دھنوش کے تحت بچوں میں ٹیکہ کاری مہم
مشن اندر دھنوش کے تحت بچوں میں ٹیکہ کاری مہم

By

Published : Jan 8, 2020, 12:00 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا اور دادری میں مشن اندر دھنش-2 کے تحت کی جا رہی ٹیکہ کاری کے دوسرے مرحلے کے پہلے روز طے شدہ ہدف 1579 کے مقابلے 1188 بچوں کو ٹیکے لگائے گئے۔

مشن اندر دھنوش کے تحت بچوں میں ٹیکہ کاری مہم
ضلع میڈیکل افسر نیپال سنگھ نے بتایا کہ مشن اندر دھنوش-2 کے پہلے دن 146 پروگراموں میں سے 139 پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ ہیڈ کاؤنٹ سروے کے حساب سے 1579 بچوں کی ٹیکہ کاری کا ہدف متعین تھا۔
مشن اندر دھنوش کے تحت بچوں میں ٹیکہ کاری مہم
محکمہ کی ٹیموں نے پہلے دن 1188 بچوں اور مقررہ ہدف 309 میں سے 280 حاملہ خواتین کی ٹیکہ کاری عمل میں لائی گئی۔

ڈاکٹر سنگھ کے مطابق بسرکھ بلاک میں ہدف 437 کے مقابلے 344 بچوں کو ٹیکے لگائے گئے۔ اس بلاک میں 60 میں سے 51 حاملہ خواتین کو ٹیکے لگائے گئے۔ اس طرح کے نوئیڈا میں 371 میں 321 بچوں اور 80 میں 76 خواتین کی ٹیکہ کاری ہوئی۔

ڈاکٹر نیپال سنگھ نے بتایا کہ اس مہم میں دو طرح کے بچوں کو شامل کیا گیا۔

پہلا لیفٹ آؤٹ: جن بچوں کو ایک بھی ٹیکا نہیں لگا۔

دوسرا ڈراپ آؤٹ: اس طرح کے بچے جن کو ایک دو ٹیکے لگنے کے بعد دوسرے ٹیکے نہیں لگے۔

اس مہم کا تیسرا راؤنڈ فروری اور چوتھا راونڈ مارچ میں چلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو ڈی پی ٹی، پولیو، بی سی جی، پنٹا، ایم آر (میجس روبیلا)، روٹا وائرس اور ٹی ڈی(ٹٹنیس ڈپتھیریہ) کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ وہیں حاملہ خواتین کو ٹی ڈی کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر سنگھ کے مطابق ٹیکہ کاری کے پہلے مرحلے میں ضلع میں مقررہ ہدف سے زیادہ ٹیکہ کاری کی گئی تھی۔ چار بلاک میں چلائی گئی مہم میں بچوں کا 104 فیصد اور حاملہ خواتین کا تناسب 113 فیصد رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details