نوئیڈا:اتر پردیش گریٹر نوئیڈا کے دنکور قصبے میں رہنے والے ایک بزرگ 13 دن پہلے نماز پڑھنے گئے تھے، لیکن نماز پڑھ کر واپس نہیں آئے۔ اب 13 دن بعد خالی پلاٹ سے ان بزرگ کی لاش ملی ہے۔ جس کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ Missing Elderly Man's Body Found in Noida
پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بزرگ شخص کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ 15 اپریل کو لاپتہ 70 سالہ رشید دراصل دنکور قصبہ میں نماز پڑھنے کے لیے گھر سے نکلے تھے۔ وہ دوپہر کو گھر سے نکلے اور دیر شام تک اپنے گھر واپس نہیں آئے، جس کے بعد ان کے رشتہ داروں نے دنکور پولس اسٹیشن میں رشید کے غائب ہونے کی شکایت درج کرائی۔