ایس ایچ او ستیندر رائے نے بتایا کہ اڑی کا ڈیہ گاؤں کے باشندے امرپال کا بیٹا انوراگ(6) جمعہ کی شام گھر کے نزدیک کھیل رہا تھا کہ اچانک غائب ہوگیا۔
غائب معصوم بچّے کی لاش برآمد، قتل کا اندیشہ - body recovered
اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ ماندھاتہ علاقے کے موضع اڑی کا ڈیہ میں ہفتہ کی صبح مشتبہ حالات میں ایک غائب معصوم بچّے کی لاش پائی گئی، جس کے قتل کا اندیشہ ہے۔

غائب معصوم بچّے کی لاش برآمد، قتل کا اندیشہ
اہل خانہ پوری شب تلاش کرتے رہے پراس کا کہیں پتہ نہیں چلا۔ صبح گھر سے کچھ فاصلے پر جھاڑیوں میں اس کی لاش پائی گئی، جس کے جسم پر زخم کے نشان تھے۔ والد امرپال نے نامعلوم کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیس درج کیا جائے گا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال بھیجا گیا ۔