علیگڑھ:ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ، گنگیری تھانہ علاقے کے تحت گاؤں ڈبھورا میں بہوجن سماج پارٹی کے ایک کارکن کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی ہھیل گئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہستال بھیجنے کا انتظام کیا۔ پولیس کے ساتھ ساتھ معاملے کی تفتیش میں مصروف علی گڑھ کے میئر محمد فرقان پوسٹ مارٹم ہاؤس پہنچے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 21 جنوری کی شب سے بہوجن سماج پارٹی کے کارکن پر اسرار طریقے سے لاپتہ ہو گئے تھے۔
آج صبح بہوجن سماج پارٹی کے رکن سنتوش کی لاش برآمد کی گئی ۔پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے بہوجن سماجوادی پارٹی سے علیگڑھ میئر نے بھی پولیس سے منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا اور انصاف دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی بات کہی۔ میئر محمد فرقان نے بتایا کہ سنتوش ولدیت اندرا پال جو ڈبھورا گائوں میں بہوجن سماج پارٹی کا ایماندار کارکن تھا، انہوں نے بتایا کہ سنتوش 21 جنوری کی شام سیر کے لئے گیا تھا لیکن وہ دوبارہ گھر واپس نہیں لوٹا ۔اس کی تلاش کی جا رہی تھی ۔اور تھانے میں سنتوش کے لاپتہ ہونے کی گمشیدگی کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔