اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: جنگل سے نابالغ لڑکے کی لاش برآمد - لاش

پولیس کے مطابق مقتول کے گھر والوں کی کسی سے کوئی تنازعہ نہیں ہے، جس روز مقتول لاپتہ ہوا تھا اس روز دو فریقین میں شراب پینے کے بعد مار پیٹ بھی ہوئی تھی۔

جنگل سے نابالغ لڑکے کی لاش برآمد
جنگل سے نابالغ لڑکے کی لاش برآمد

By

Published : May 6, 2020, 7:40 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں گزشتہ دو روز سے لاپتہ ایک نابالغ لڑکے کی لاش جنگل سے برآمد ہوئی ہے. لاش پر گولی لگنے کے نشان ہیں اور گلے میں کپڑے کا پھندہ بھی لگا ملا ہے. لڑکے کے قتل کی وجہ پتا نہیں چل پائی ہے. پولیس 4 مئی کو علاقے میں شراب پینے کے بعد دو فریقین کے درمیان ہوئی مار پیٹ سے بھی معاملے کو جوڑ رہی ہے۔

جنگل سے نابالغ لڑکے کی لاش برآمد

معاملہ رام سنیہی گھاٹ کوتوالی حلقے کا ہے، یہاں کے بہودین پور گاؤں کے جنگل سے ایک نوجوان لڑکے کی لاش برآمد ہوئی. لاش کی شناخت اسی تھانہ حلقہ کے گاؤں پورے ڈیح مؤلارا کے 15 سالہ تلک رام گوتم ولدیت بھارت گوتم کے طور پر ہوئی۔

مقتول تلک رام 4 مئی کی شام سے لاپتہ تھا لیکن اس کے اہل خانہ نے اس کی رپورٹ پولیس سے نہیں کی تھی، برآمد کی گئی لاش پر گولی لگنے کے نشان ہیں اور گلے میں کپڑے کا پھندہ بھی لگا ہوا تھا.

پولیس کے مطابق مقتول کے گھر والوں کی کسی سے کوئی تنازعہ نہیں ہے، جس روز مقتول لاپتہ ہوا تھا اس روز دو فریقین میں شراب پینے کے بعد مار پیٹ بھی ہوئی تھی۔

پولیس کو ابھی تحریر نہیں ملی ہے. تحریر کی بنا پر پولیس آگے کی کاروائی کرے گی. فل الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details