میرٹھ:اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے قصبہ پھلاودہ تھانہ علاقے کے تحت پیلونا گاؤں کی رہنے والی 16 سالہ نکیتا موانا کے کرشک انٹر کالج میں 11ویں کلاس کی طالبہ ہے۔ اسکول سے چھٹی کے بعد طالبہ اپنی سہیلی کے ساتھ بس کے ذریعے گھر واپس آرہی تھی کہ کچھ فاصلے پر چوراہے پر راجن نامی نوجوان بس کے اندر آیا اور طالبہ کو گولی مار دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نوجوان طالبہ کا جاننے والا ہے۔ تاہم فائرنگ کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی، پولیس فرار نوجوان ملزم کی تلاش کررہی ہے۔ ملزم کی جلد گرفتاری کی بات کہ رہی ہے. واضح رہے کہ ایک مہینہ قبل بھی اسی علاقے کے ایک اسکول کی ٹیچر کا طالب علموں کے ذریعے ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ اس کے بعد ان طالب علموں کو گرفتار کیا گیا تھا.اب طالبہ کو بس کے اندر گولی مارنے والے نوجوان کی تلاش کر رہی پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کی واردات کو انجام دینے والے بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا جائے گا تاکہ لڑکیوں کے ساتھ ہونے والے ناخوشگوار واقعات کو روکا جا سکے.