اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے سردھنہ تھانا علاقے میں شرپسندوں نے ایک 20 سالہ نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اس واقعے کے بعد سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔
اطلاعات کے مطابق مقتول کباڑی کا کام کرتا تھا، جو آج سردھنہ تھانا کے دیہی علاقے میں واقع اپنے دکان پر بیٹھا تھا، جہاں کچھ نامعلوم افراد نے اس کے ساتھ لوٹ مار کی اور موقع پر ہی گولی ماردی دی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔