سُلطان پور: اتر پردیش کے ضلع غازی پور میں مختار انصاری کے بھتیجے اور غازی پور کی محمد آباد سیٹ کے ایم ایل اے منو انصاری کے گنر کی کاربائن (بندوق) چھیننے کے معاملے میں سلطان پور جنکشن کے جی آر پی تھانے میں ڈکیتی اور قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں سُلطان پور کے ایس پی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ رات بھر تفتیش کرتے رہے لیکن 12 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پولیس کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ ایس پی (جی آر پی) اور اعلیٰ حکام معاملے میں کارروائی کر رہے ہیں۔ Ghazipur MLA Gunner Case
Gunner's Carbine Snatched رکن اسمبلی کے گنر کی بندوق چھین کر شرپسند فرار - محمد آباد سیٹ کے ایم ایل اے منو انصاری
غازی پور ضلع کی محمد آباد سیٹ سے رکن اسمبلی منو انصاری کے گنر کی کاربائن (بندوق) چھیننے کے معاملے میں سلطان پور میں ڈکیتی اور قاتلانہ حملے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اس واقعہ میں گنر بھی زخمی ہوا ہے۔ Case Filed for Snatching Gunner Carbine
تفصیلات کے مطابق محمد آباد سیٹ سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی منو انصاری کے گنر راکیش منگل کی شام شرم جیوی ایکسپریس سے سلطان پور جا رہے تھے۔ سلطان پور جنکشن پہنچنے سے پہلے ہی ٹرین کو درمیان میں روک کر شر پسند عناصر نے راکیش کی کاربائن (بندوق) چھین کر فرار ہو گئے۔ اس معاملے میں گنر راکیش کو زخمی حالت میں جی آر پی تھانے لایا گیا۔ اس کے بعد اسے طبی سہولیات فراہم کی گئی۔ اس واقعہ کے بعد راجگیر سے نئی دہلی جانے والی شرم جیوی ایکسپریس کو کافی دیر تک سلطان پور جنکشن اور راستے میں بھی روکا گیا۔ Ghazipur MLA Snatching Gunner Carbine Case
رکن اسمبلی کے گنر کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آنے پر سیاسی حلقوں میں بھی بحث ہورہی ہے۔ دیر رات سلطان پور کے پولیس سُپرنٹنڈنٹ سومن ورما، ایڈیشنل سُپرنٹنڈنٹ آف پولیس وپل سریواستو اور سی او سٹی کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ تفتیشی ٹیم کے انچارج اوپیندر سنگھ کی مدد سے دیر رات تک پورے معاملے کی جانچ کی گئی۔ تاہم ملزمین کی گرفتاری یقینی نہیں بنائی جاسکی۔ یہ واقعہ سلطان پور جنکشن پر موضوع بحث تھا۔