اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tension In Meerut میرٹھ کے موانا تھانہ علاقے کے بھینسا گاؤں میں عید گاہ کی گنبد اور دیوار توڑے جانے پر ہنگامہ - عید گاہ کی گنبد اور دیوار توڑے جانے پر ہنگامہ

ضلع میرٹھ کے موانا تھانہ علاقے کے بھینسا گاؤں میں واقع عید گاہ کی گنبد اور دیوار توڑے جانے پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ شرپسندوں نے علاقے کی پرامن فضا خراب کرنے کی ناکام کوشش کی۔ پولیس نے شر پسندوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

میرٹھ کے موانا تھانہ علاقے کے بھینسا گاؤں میں عید گاہ کی گنبد اور دیوار توڑے جانے پر ہنگامہ
میرٹھ کے موانا تھانہ علاقے کے بھینسا گاؤں میں عید گاہ کی گنبد اور دیوار توڑے جانے پر ہنگامہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 8:13 PM IST

میرٹھ کے موانا تھانہ علاقے کے بھینسا گاؤں میں عید گاہ کی گنبد اور دیوار توڑے جانے پر ہنگامہ

میرٹھ:ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے موانا تھانہ علاقے کے بھینسا گاؤں میں واقع عید گاہ کی گنبد اور دیوار توڑے جانے پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔شرپسندوں نے علاقے کی پرامن فضا مکدر کرنے کی ناکام کوشش کی۔ پولیس نے شر پسندوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق
شرپسند عناصر کی حرکت سے علاقے کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی گزشتہ رات گاؤں کے باہر بنی عید گاہ میں شرپسندوں نے عید گاہ کی گنبد اور دیوار کو توڑ دیا. جس پر گاؤں کے لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے میرٹھ بجنور روڈ پر جام لگانے کی کوشش کی. ہنگامے کی اطلاع کے بعد انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی ۔ساتھ ہی عید گاہ کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کی بات بھی کہی.

میرٹھ کے موانا تھانہ علاقے کے بھینسا گاؤں کے باہر بنی عید گاہ کی گنبد اور دیواریں توڑے جانے کے بعد گاؤں میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہو گیا. گاؤں کے مسلمانوں نے ہنگامہ کرتے ہوئے نا معلوم شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے میرٹھ بجنور روڈ پر جام لگا دیا. گاؤں والوں کا الزام ہے کہ پہلے بھی عید گاہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی اور آج پھر سے گاؤں کا ماحول خراب کرنے کی کوشش ہوئی ہے ایسے شرارتی لوگوں کی نشاندہی کر پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Muslim Rashtriya Manch مسلم راشٹریہ منچ کو مسلمانوں کا دوست اور دشمن کیوں کہا جاتا ہے

انتظامیہ کے افسران نے عید گاہ کمیٹی کے لوگوں سے بات کرتے ہوئے عید گاہ کی باؤنڈری وال بنائے جانے کی بات کہی تاکہ کوئی بھی شرارتی عناصر عید گاہ میں داخل نہ ہو پائے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details