سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ابھیشیک یادو کے ذریعہ چلائی جانے والی مجرمانہ سازشی مہم کے ایک حصے کے طور پر، پولیس کو آج بڑی کامیابی ملی۔ جولی روڈ سے کوکدہ جانے والی سڑک پر پولیس اور شرپسندوں کے مابین انکاؤنٹر ہوا اور پولیس نے چیکنگ کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا۔
مظفر نگر میں پولیس اور شرپسندوں کے درمیان تصادم - جولی روڈ سے کوکدہ جانے والی سڑک
ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور بد معاشوں کے درمیان تصادم ہوا۔
مظفر نگر میں پولیس اور شرپسندوں کے درمیان تصادم
اطلاع کے مطابق پولیس نے جب ان شر پسندوں کو روکنے کی کوشش کی تو شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ کردی ، پولیس نے جوابی کاروائی کی جس کے دوران تین بدمعاش زخمی ہوئے۔
واضح رہےکہ زخمی ہوئے بد معاشوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔