اترپردیش کے ضلع سنبھل کے قصبہ سرسی سادات کے عزاخانہ کلاں عربی میں حسين البطحاء کے ایصال ثواب میں سات روزہ مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کی آج چوتھی مجلس لکھنؤ سے تشریف لائے شیعہ پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا مرزا یعسوب عباس نے خطاب کیا اور کبیر عرف اجمل ان کے ہمنوا حضرات نے بہترین انداز میں سوز و سلام پیش کیے اور شعراۓ سرسی نے پیشخوانی فرمائی۔ Mirza Yasoob On Current Situation in the country
مولانا یعسوب عباس نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے بھارت کے موجودہ صورتحالات پر افسوس ظاہر کی اور مرکزی حکومت کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ہندؤں کو مسلمانوں سے لڑوانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حال ہی میں ہنومان چالیسہ اور اذان، حجاب اور مندر مسجد جیسے مسئلوں کو زبردستی ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔