اترپردیش کے بارہ بنکی میں سنیچر کو یوم اقلیتی حقوق Minority Rights Day کے موقع پر محکمہ اقلیتی بہبود Minority Welfare Department کی جانب سے ایک سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمنار میں اقلیتوں کی ترقی اور ان کے حقوق پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ تمام مقررین نے اقلیتوں کی ترقی کے لئے تعلیم کو سب سے اہم قرار دیا۔
بارہ بنکی شہر کے بیگم گنج واقع ارم کانوینٹ انٹر کالج میں ہوئے اس سیمنار میں تمام مدارس کے اساتذہ اور منتظمین نے شرکت کی۔ ضلع اقلیتی بہبود کے ذمہ داران نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی تمام اسکیمز کو بتایا اور انہوں نے مشورہ دیا کہ کہ اقلیتی طبقے کے لوگ تعلیم حاصل کر کے ترقی کریں۔