اقلیتی وزیر دانش آزاد مراد آباد بجنور، امروہہ کے دورے پر ہیں اور پارٹی کے لیڈروں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اور حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے لیے چلائی جانے والی اسکیموں کے بارے میں بھی جانکاری دے رہے ہیں۔ بتایا کہ اتر پردیش کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔
اقلیتی وزیردانش آزاد سے خصوصی گفتگو دانش انصاری نے بتایا کہ حکومت کی اسکیمیں عوام تک پہنچ رہی ہیں، ہم زمین پر اتر کر عوام سے رابطہ کر رہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہیکہ یوگی حکومت اتر پردیش کی ترقی کے لیے بہتر کام کر رہی ہے۔اتر پردیش حکومت نے مدارس کی تعلیم میں معیار لانے کے لیے ایک بہتر کام کیا ہے۔ سال 2017 میں سماج وادی پارٹی کی حکومت میں اردو معلم کی بھرتی کی گئی تھی، لیکن اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت آنے کے بعد اردو معلم کی بھرتی پر پابندی لگا دی گئی، اس سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم تعلیم اور استاد کے لیے بہتر کام کر رہے ہیں، حکومت تعلیم اور استاد کے معیار کے لیے اچھا کام کر رہی ہے، معاشرے کی ترقی ہمارا ایجنڈا ہے۔
جہاں ایک جانب اترپردیش حکومت اقلیتوں کے لیے بہتر کام کر رہی ہے، وہیں دوسری جانب مولانا آزاد کی اسکالرشپ کو روک دیا گیا ہے۔ اس مسئلےکا جواب دیتے ہوئے وزیر دانش آزاد نے کہا کہ حکومت ہمیشہ اپنی پالیسیوں اور اسکیموں میں اضافہ کرتی رہتی ہے۔حکومت اقلیتوں کے لیے کام کر رہی ہے، ہم نوجوانوں کو بہترین تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایمانداری سے کام کر رہے ہیں۔