عام بجٹ اقلیتی طبقے کے لیے مایوس کن رہا ہے ایسے میں مدارس اسلامیہ کے منتظمین حکومت پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ جب اقلیتی امور کے لیے بجٹ میں کوئی اضافہ ہی نہیں ہوا ہے تو پھر مدارس کا تجدید کاری کیسے ممکن ہوسکے گی۔
اس معاملے میں ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ کے مدرسہ اسلامیہ کالج کے پرنسپل قاری شمش نے کہا کہ کسی بھی منصوبے کے نفاذ کے لیے سرمایہ کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح مدارس کے تجدید کاری کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بجٹ میں مدارس کے لیے کچھ خاص نہیں کیا گیا تو پھر یہ دعویٰ کیسے عملی شکل ہوگا۔