اتر پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی محکمہ Uttar Pradesh Congress Committee Minority Department کے نائب صدر محمد احمد نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم خان کے میڈیا انچارج فصاحت علی خان نے کہا ہے کہ اکھلیش یادو کو مسلمانوں کے کپڑوں سے بو آتی ہے اور دوسری طرف سماج وادی پارٹی کے ایم پی ڈاکٹر شفیق رحمان برق نے بھی یہ کہا کہ سماج وادی پارٹی مسلمانوں کے حق کی آواز نہیں اٹھاتی، دونوں کے ہی بیان بالکل صحیح ہیں، میں ان دونوں بیانوں کی حمایت کرتا ہوں۔
Congress Leader on Samajwadi Party Over Azam Khan: اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی محکمہ نے اعظم خان کی حمایت کی انہوں نے کہا کہ ہم کانگریسی ہیں اور اعظم خان کی حمایت میں ہمیشہ آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ اعظم خان نے سماج وادی پارٹی کے لیے اپنی زندگی قربان کر دی لیکن اکھلیش یادو نے اعظم خان کو جیل سے نکالنے کی کوشش نہیں کی۔ سماج وادی پارٹی کے ساتھ جڑے سبھی مسلمانوں کو آج سمجھ آرہا ہے کی سماجوادی پارٹی کو مسلمانوں کا ووٹ چاہیے لیکن ان کے حق کی آواز اور ان کے اوپر ہو رہے ظلم و ستم کے لیے اکھلیش یادو آواز نہیں اٹھاتے۔
اتر پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی محکمے کے نائب صدر محمد احمد نے کہا کہ سماجوادی پارٹی شروع سے ہی مسلموں کی قیادت کو ختم کرنے کی سیاست پر کام کر رہی ہے۔ گزشتہ سال اتر پردیش کی اسمبلی سیٹ 47 میں سے 17 سیٹوں پر مسلم رکن اسمبلی اور آج 34 مسلم رکن اسمبلی ہونے کے باوجود اکھلیش یادو سے یہ نہیں معلوم کر پا رہے ہیں کہ اپڑنا یادو بی جے پی میں کیوں چلی گئی اور شیو پال یادو بی جی پی سے کیوں نزدیکی بڑھا رہے ہیں۔ Congress on Samajwadi Party
یہ بھی پڑھیں: Syed Haider Abbas on Azam Khan: اعظم خان کی وابستگی سماج وادی پارٹی سے برقرار رہ پائے گی؟
انہوں نے کہا کہ کانگریس اقلیتی محکمے کے عہدے داروں نے ہمیشہ اقلیتوں کے لئے آواز بلند کی ہے۔ اعظم خان کے ساتھ ہو رہی نا انصافی کے لیے کانگریس نے ہمیشہ آواز اٹھایا ہے۔ اعظم خان کی حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ اعظم خان کی پارٹی ہم سے الگ ہو سکتی ہے، ان کی سوچ الگ ہو سکتی ہے لیکن ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کی حمایت میں ان کے ساتھ رہیں۔ یہ سچ ہے کہ مسلمانوں کے ووٹوں پر سیاست کرنے والی سماج وادی پارٹی آج مسلمانوں کے لئے کوئی آواز نہیں اٹھا رہی، اسی کو لے کر سنبل سے ایم پی اے ڈاکٹر شفیق الرحمان برق اور اعظم خان کے میڈیا انچارج فصاحت علی نے بھی اکھلیش یادو پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ Congress Leader on Samajwadi Party Over Azam Khan