اردو

urdu

Minority Areas Hit By Heavy Rain علی گڑھ میں موسلادھار بارش سے عام زندگی مفلوج، لوگ نقل مکانی پر مجبور

By

Published : Sep 24, 2022, 5:04 PM IST

ضلع علی گڑھ تھانہ کے تحت دہلی گیٹ کے علاقے شہجمال اے ڈی اے کالونی میں چوتھے روز بھی مسلسل بارش نے اہل علاقہ کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ گھروں میں پانی داخل ہونے کے سبب گھریلو سامان پانی میں تیرنے لگے، لاکھوں روپے کے سامان بیکار ہو گئے اور علاقے کے لوگ اب نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ فی الحال حکومت کی طرف سے کوئی مدد نہیں ملی ہے۔ Minority Areas Hit By Heavy Rain

علی گڑھ میں موسلادھار بارش سے عام زندگی مفلوج ،لوگ نقل مکانی پر مجبور
علی گڑھ میں موسلادھار بارش سے عام زندگی مفلوج ،لوگ نقل مکانی پر مجبور

علی گڑھ:اترپردیش کئ علی گڑھ میں گذشتہ پانچ روز کی موسلادھار بارش کے سبب عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔علیگڑھ کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہجمال میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے گھریلو سامان پانی میں تیرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ Minority Dominated Area Hit By torrential Rain In Aligarh

علی گڑھ میں موسلادھار بارش سے عام زندگی مفلوج ،لوگ نقل مکانی پر مجبور

علاقے کی گلیاں تالاب میں تبدیل نظر آرہے ہیں۔اس کی وجہ سے پینے کا پانی، دودھ، دوائیں سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاء سے مقامی ہو رہے ہیں محروم، مقامی لوگوں کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے اعلی افسران اور حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی مدد نہیں پہنچی،رکن اسمبلی، رکن پارلیمنٹ، میئر اور نہ ہی میونسپل کارپوریشن کا کوئی افسر متاثرین اور علاقے کا جائزہ لینے کے ارادے سے وہاں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:Kashmir First Electric Train جموں و کشمیر میں آئندہ ماہ سے الیکٹرک ٹرین شروع ہونے کا امکان

مقامی لوگوں نے بتایا کہ 5 روز سے مسلسل بارش کے باعث علاقہ کا نظام اور زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے ۔ گھروں کا سامان پانی میں تیرنے لگا۔ اس کی وجہ سے لوگوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ہو رہی بارش کے باعث لوگوں کے گھروں میں پانی بھر گیا ہے جس کی وجہ سے گھروں میں کھانا تک نہیں پک رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مقامی لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ اس کے ساتھ لوگوں نے بتایا کہ اب تک علاقے کے تقریبا 80 فیصد لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز شاہجمال عید گاہ کے سامنے مدر، خواتین اور بچوں نے علاقہ پوری طرح تالاب میں تبدیل ہونے کے باوجود حکومت اور علیگڑھ انتظامیہ کے افسران کے دورا نا کئے جانے کے خلاف جم کر احتجاج کیا اور میئر، میونسپل کارپوریشن کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی جوب وائرل ہوئی۔۔Minority Dominated Area Hit By torrential Rain

ABOUT THE AUTHOR

...view details