اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کرنے پر نابالغ کو چھت سے پھینکا، حالت نازک

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کرنے پر نابالغ کو چھت سے پھینک دیا۔ لڑکی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

minor-girl-thrown-from-roof-as-she-opposed-rape-attempt
چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کرنے پر نابالغ کو چھت سے پھینکا، حالت نازک

By

Published : Dec 9, 2020, 7:40 PM IST

پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔ وہیں چھت سے گرنے کی وجہ سے متاثرہ کا ضلع ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

رامپور کے پہاڑی گیٹ میں واقع آسرا کالونی میں ایک نابالغ لڑکی کو چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کرنا بھاری پڑ گیا۔

پولیس کو دی گئی تحریر کے مطابق آسرا کالونی کی رہنے والی 14 برس کی لڑکی پر اس کے پڑوس کے رہنے والا شخص اس سے اکثر چھیڑ چھاڑ کرتا رہتا تھا۔ لڑکی کے اہل خانہ نے کئی مرتبہ اس کی شکایت بھی کی، لیکن آس پاس کے لوگوں نے بیچ بچاؤ کرکے معاملے کو رفع دفع کر دیا ہے۔

متاثرہ نے بتایا کہ وہ اپنے دروازے پر کھڑی تھی۔ اسی وقت پڑوس کا ایک لڑکا اسے کھینچ کر گھر لے گیا۔ اس درمیان اس گھر کی خاتون نے باہر سے دروازا بند کر دیا اور وہ لڑکی کی ماں کو بلانے چلی گئی۔ متاثرہ نے بتایا کہ ملزم نے دھکا دیکر اسے بیڈ پر گرا دیا اور زبردستی کرنے والا ہی تھا۔ اتنی دیر میں اس کی بہن آ گئی۔ اس کے بعد اسے گھر بھیج دیا اور کہا کہ جب والدہ آئیں تب بات کرنا۔ والدہ کے آنے پر تنازع ہوگیا۔

چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کرنے پر نابالغ کو چھت سے پھینکا، حالت نازک

متاثرہ کا الزام ہے کہ وہ چھت پر کپڑے ڈالنے گئی تھی، تبھی طالب، راغب اور شعیب نے اسے دھکا دے دیا۔

اس سے متعلق ایڈیشنل ایس پی ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ آسرا کالونی کی خاتون نے بتایا کہ پیر کے روز اس کی بیٹی سے پڑوس کے رہنے والے ایک لڑکے نے چھیڑ چھاڑ کی تھی۔

انہوں نے اس کی اطلاع 112 پر دی۔ 112 پی آر وی پہنچنے کے بعد دونوں کنبوں نے آپس میں سمجھوتہ کرکے بتایا کہ کوئی بات نہیں ہے۔ بات وہیں ختم ہو گئی۔ اب متاثرہ کا الزام ہے کہ وہ کپڑا سکھانے چھت پر گئی تھی اسی وقت ملزمین نے اسے چھت سے دھکا دے دیا۔ متاثرہ ضلع ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details