اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: ربوپورہ میں نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی - گرفتار ملزم ارجن اور راکیش

گوتم بودھ نگر میں خواتین کے خلاف جرائم رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گریٹر نوئیڈا میں ایک بچی سے دو نوجوانوں کے ذریعہ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

نوئیڈا: ربوپورہ میں نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی
نوئیڈا: ربوپورہ میں نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی

By

Published : Oct 10, 2020, 12:35 PM IST

ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے ربو پورہ علاقہ میں کھیت سے واپس آرہی ایک کمسن بچی کو دو نوجوانوں نے بہلا پھسلا کر اپنی بائک پر بٹھایا اور جنگل میں لے جاکر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ متاثرہ افراد کے لواحقین کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزموں کو گرفتار کر انہیں جیل بھیج دیا۔ پولیس نے بتایا کہ 'یہ واقعہ 7 اکتوبر کو پیش آیا تھا۔

جانکاری کے مطابق کوتوالی ربوپورہ کی پولیس نے گرفتار ملزم ارجن اور راکیش پر 13 سال کی نابالغ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ ڈی سی پی ویمن کرائم سیکیورٹی وریندا شکلا نے بتایا کہ '7 اکتوبر کو تھانہ ربوپورہ کے گاؤں فلودہ میں ایک 13 سالہ نابالغہ اپنے کھیت پر گئی تھی اور جب وہ واپس آرہی تھی تو اس گاؤں کے جان پہچان کے دو نوجوانوں نے اسے گھر چھوڑنے کے بہانے اپنی موٹرسائیکل پر بٹھایا اور زبردستی اسے جنگل میں لے گئے، جہاں دونوں نے نابالغہ کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔

نوئیڈا: ربوپورہ میں نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی

متاثرہ لڑکی نے یہ اطلاع اپنے اہل خانہ کو دی جس کے بعد اہل خانہ نے ملزم ارجن اور راکیش کے خلاف تھانہ ربوپورہ میں مقدمہ درج کیا۔ جنسی زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کو آج پولیس نے حراست میں لیا ہے، ان دونوں کی عمر 21 سے 22 سال ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے بھیجا گیا ہے اور ملزم کے خلاف ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ دادری میں دو روز قبل ساتویں جماعت میں زیر تعلیم نابالغہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ منظرعام پر آیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details