اردو

urdu

ETV Bharat / state

نابالغ لڑکی کا قتل: لڑکی کی والدہ اور ماموں گرفتار - سہارنپور

گزشتہ 20 جولائی کو سہارنپور کے آفیسر کالونی میں ایک نابالغ لڑکی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔

نابالغ لڑکی کا قتل: لڑکی کی والدہ اور ماموں گرفتار
نابالغ لڑکی کا قتل: لڑکی کی والدہ اور ماموں گرفتار

By

Published : Jul 26, 2020, 10:13 PM IST

اس قتل معاملے میں لڑکی کے والد نے تھانہ صدر بازار میں مقدمہ درج کرایا تھا، جس کے بعد پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دیتے ہوئے کارروائی شروع کردی تھی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔لڑکی کا قتل لڑکی والدہ، ماموں اور اس کے دوست نے ہی کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گھریلو رنجش کی وجہ سے ہی اس واردات کو انجام دیا گیا ۔

نابالغ لڑکی کا قتل: لڑکی کی والدہ اور ماموں گرفتار

پولیس نے تینوں افراد کو جیل بھیج دیا ہے، اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے بتایا کہ تھانہ صدر بازار پولیس کے ذریعہ آفیسر کالونی میں ہوئے قتل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جانچ شروع کی تھی جس میں پوسٹ مارٹم کی ویڈیو گرافی بھی کرائی گئی تھی، ہمیں پہلے ہی شک تھا کہ اس قتل میں کوئی قریبی ہی شامل ہے اور یہ شک صحیح نکلا، لڑکی کا قتل اس کی ماں ماموں اور اس کے دوست نے ہی کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details