للت پور:اترپردیش کے ضلع للت پور میں ایک نابالغ بچی کے ساتھ اس کے چچی کی مبینہ تعاون سے ایک شخص کے ذریعے جنسی زیادتی کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے بدھ کو بتایا کہ تھانہ جاکھلون میں ایک دیہی بچی کی چچی گذشتہ 30ستمبر کو متاثرہ کو اپنے گھر لے کر گئی جہاں گاؤں کا ہی ایک شخص راجیش پہلے سے موجود تھا۔ دونوں نے مل کر بچی کو شراب پلائی۔ اس کے بعد نشے کی حالت میں بچی کے ساتھ راجیش نے عصمت دری کی۔ جب بچی کو ہوش آیا تو وہ اپنے گھر پہنچی جہاں کچھ دیر بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی۔
اہل خانہ یکم اکتوبر کو علاج کے لئے بچی کو ضلع اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹروں ابتدائی علاج کے بعد اسے جھانسی میڈیکل کالج کے لئے ریفر کردیا۔لیکن معاشی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے وہ جھانسی نہیں لے جاسکے۔ Lalitpur Rape Case
2اکتوبر کی شام جب بچی کو ہوش آیا تو اس نے اپنی ماں کو ساراماجرا سنایا۔ جس کے بعد متاثرہ کی ماں اسے پھر سے ضلع اسپتال لے گئی و اس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس کی بیٹی کے ساتھ جنسی دری ہوئی ہے۔ڈاکٹروں نے فورا اس کی اطلاع کوتوالی پولیس کو دی۔ رات میں کوتوالی پولیس اسپتال پہنچی اور متاثرہ کے والد و ماں سے معلومات حاصل کیااور سؓح تھانہ جاکھلون آنے کو کہا۔