اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش: انتخابی مہم ختم، 21 کو ووٹنگ - اتر پردیش میں انتخابات

اترپردیش میں 11 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم شام چھ بجے اختتام پذیر ہوگئی ۔ان تمام سیٹوں پر 21 اکتوبر کو صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔

علامتی تصویر

By

Published : Oct 19, 2019, 10:48 PM IST

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کی پوری تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں اور انتخابی اہلکار کو ان کے متعینہ پولنگ سنٹر کے لئے روانہ کیا جاچکا ہے۔
یہ انتخابات سنٹرل فورس کی نگرانی میں منعقد ہوں گے۔11سیٹوں کے لیے کل 110 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ان گیارہ سیٹوں میں سے 9 بی جے پی کے پاس تھیں۔
رامپور سیٹ پر سماج وادی پارٹی اور جلال پور سیٹ پر بہوجن سماج پارٹی کا قبضہ تھا۔
ریاست کی جن گیارہ اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے ان میں جلالپور ،پرتاپ گڑھ، رامپور، لکھنؤ کینٹ، گنگوہ، مانکپور، بلہا، اگلاس، زید پور، گوند نگر اور گھوسی سیٹیں شامل ہیں۔
گھوسی سے جیتو بھاگو چوہان کو بہار کا گونر بنائے جانے جبکہ دیگر سیٹوں سے جیتے اراکین اسمبلی کے لوک سبھا کے لئے منتخب ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔
بی ایس پی سپریمو مایاوتی، ایس پی صدر اکھلیش یادو اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے خود کو ضمنی انتخابات میں انتخابی مہم سے دور رکھا۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے آج انتخابی مہم کے آخری دن رامپور میں پرچار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details