سمبل: ریاست اترپردیش کے ضلع سمبل میں اے آئی ایم آئی کے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر شوکت علی نے کہا کہ ہم تو دو شادی کرتے ہیں اور بیویوں کو سماج میں عزت دیتے ہیں۔ اور بچوں کے نام راشن کارڈ اور آدھار کارڈ میں درج ہوتے ہیں جب کہ تم تو ایک شادی کرکے تین تین رکھیل رکھتے ہیں اور انہیں سماج سے چھپاکر رکھتے ہو اور ان سے ناجائز اولاد پیدا کرتے ہو جو بعد میں تشدد برپا کرتے ہیں۔
شوکت علی نے کہا کہ بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جےپی جب بھی کمزور ہوتی ہے تو مسلمانوں کے نکاح، طلاق، مدارس کی جانچ، حجاب، لنچنگ اور گیانواپی جیسے معاملات لے کر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بھول رہی ہے کہ مسلمانوں نے اس ملک میں 832 سال حکمرانی کی ہے ہندو ہمارے بادشاہوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہوتے تھے۔ ہم نے تمہاری بہن جودا بائی کوملکہ ہندوستان بنایا، ہم نے کبھی بھید بھاؤ نہیں کیا ہم نے ہر مذہب کے لوگوں کو اونچے مقام دیئے یہی ہمارا سیکورازم ہے۔ اب ہم سے بڑا سیکولر کون۔۔؟Shaukat Ali remark on Hindu marriage and social norms