اردو

urdu

ETV Bharat / state

MIM Releases 3rd List for UP Elections: ایم آئی ایم کی جانب سے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری

ایم آئی ایم نے ضلع میرتھ کی ہستنا پور(ریزرو) اسمبلی حلقے سے ونود جاٹو،میرٹھ (شہر) سے عمران انصاری،علی گڑھ کے برولی سے شاکرعلی، بلند شہر کے سکندرآباد سے دلشاد احمد، بارہ بنکی کے رام نگر سے وکاس شریواستو،سہارنپور کے نکڑ سے رضوان اور مرادآباد کی کندرکی سے حافظ وارث کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ MIM Releases 3rd List for UP Elections

ایم آئی ایم کی جانب سے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری
ایم آئی ایم کی جانب سے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری

By

Published : Jan 20, 2022, 8:41 AM IST

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے تواریخ کا اعلان کے بعد حیدرآباد کے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی کی سربراہی والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے آج اپنے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کردی ہے۔ MIM Releases 3rd List for UP Elections

ریاستی صدر شوکت علی کی جانب سے جاری امیدواروں کی تیسری فہرست میں 7افراد کے نام شامل ہیں۔ ایم آئی ایم نے ابھی جن امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے اس میں ضلع میرٹھ سے دو، جبکہ علی گڑھ، بلندشہر،بارہ بنکی،سہارنپور اور مرادآباد اضلاع سےا یک ایک امیدواروں کے نام شامل ہیں۔

جاری فہرست کے مطابق ایم آئی ایم نے ضلع میرتھ کی ہستنا پور(ریزرو) اسمبلی حلقے سے ونود جاٹو،میرٹھ (شہر) سے عمران انصاری،علی گڑھ کے برولی سے شاکرعلی، بلندشہر کے سکندرآباد سے دلشاد احمد، بارہ بنکی کے رام نگر سے وکاس شریواستو،سہارنپور کے نکڑ سے رضوان اور مرادآباد کی کندرکی سے حافظ وارث کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Akhtarul Iman on Sajjad Nomani: مولانا سجاد نعمانی کے خط پر اخترالایمان کا ردعمل

ملحوظ رہے کہ ریاست 7مراحل میں ووٹنگ ہوگی جبکہ پہلے مرحلے کے تحت مغربی اترپردیش کے 11اضلاع کی 58اسمبلی نششتوں پر 10فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔اس تناظر میں تمام سیاسی پارٹیوں کے اپنے امیدواروں کے ناموں کے اعلان کا سلسہ جاری ہے۔ایم آئی ایم نے آج امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details