نوئیڈا:اترپردیش کے آغازی آباد میں 3 جنوری سے شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا کو لے کر تیاریاں زور شور سے جاری ہے ۔پردیش کانگریس کو امید ہے کہ اس یاترا میں تقریبا ایک لاکھ سے زائد لوگوں کی شرکت کی امید ہے۔ کانگریس اقلیتی سیل کے ریاستی صدر شاہنواز عالم نے کہاکہ یہ یاترا ملک اور آئین کو بچانے کے لئے جاری ہے۔ اس میں اکھلیش یادو، مایاوتی اور جینت چودھری کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ انہیں بھی دستور کو بچانے کے اس سفر میں راہل گاندھی کے ساتھ چلنا چاہیے۔ Millions Of People Will Walk With Rahul And Priyanka Gandhi In Bharat Jodo Yatra Says Shahnawaz Alam
اقلیتی کانگریس کے ریاستی نائب صدر محمد احمد نے کہا کہ اپنی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو 20 سال پیچھے دھکیلنے والی مودی حکومت راہل گاندھی کی بھارت جوڑو پدیاترا سے اتنی خوفزدہ ہے کہ اس نے عوام کو کورونا کا خوف دکھانا شروع کر دیا ہے۔ اقلیتی کانگریس اتر پردیش کے سکریٹری انچارج ناصر علی نے کہا کہ جس طرح دہلی پہنچنے پر 5 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے راہل گاندھی کا استقبال کیا۔اس سے یہ طے ہوگیا ہے کہ لوگ راہول گاندھی کو دہلی کے لال قلعہ پر ترنگا لہراتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ نوئیڈا اقلیتی سیل کے چیئرمین قادر خان نے کہا کہ بی جے پی اس یاترا سے پوری طرح بوکھلا چکی ہے۔ اس لیے وہ یاترا کو روکنے کی سازش کر رہی ہے۔