اردو

urdu

ETV Bharat / state

غنڈوں کے کروڑوں کی اثاثہ جات قرق، پلاٹ اور گاڑیاں ضبط - اترپردیش نیوز

کانپور اسکینڈل کے بعد ریاست اترپردیش کی پولیس ایکشن میں ہے اور جیل سے گینگ چلا رہے غنڈوں کی کمر توڑنے میں مصروف ہے۔

millions of goons' assets seized
غنڈوں کے کروڑوں کی اثاثہ جات قرق

By

Published : Jul 6, 2020, 3:46 PM IST

پولیس کے مطابق، ''گریٹر نوئیڈا پولیس، انل دوجانہ گینگ کے ہسٹری شیٹر بدمعاش چندرپال کے گھر بدلا پور گئی۔ جہاں بدلا پور پولیس کے ساتھ ہسٹری شیٹر غنڈے کے لواحقین نے پولیس کے کام میں خلل ڈالا۔ جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو افراد پون اور روپیش کو گرفتار کرلیا، جبکہ 31 دیگر لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔''

دیکھیں ویڈیو

پولیس نے بتایا کہ، ''پولیس بدمعاش کی کار اور کچھ اثاثہ جات اپنے قبضہ میں لینا چاہتی تھی، لیکن ہسٹری شیٹر چندرپال کے کنبے کے بدمعاشوں نے وہاں احتجاج کیا۔ ایک کانسٹیبل کو لاٹھی لے کر لوگوں نے گھیر لیا۔

لوگ پولیس اہلکار کی نیم پلیٹ بھی زبردستی دیکھنے کی کوشش کر رہے تھے۔

پولیس نے موقع سے ایک ٹریکٹر، بس اور کار ضبط کر لی ہے۔ علاؤہ ازیں انل دوجانہ گینگ کے 4 ہسٹری شیٹر غنڈوں پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 15 لاکھ روپے کی نقدی سمیت کروڑوں روپے کے اثاثے قرق کردیئے ہیں۔

پولیس نے ان چاروں سے بی ایم ڈبلیو اور آڈی سمیت 6 کے قریب گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔ ساتھ ہی پلاٹ بھی ضبط کئے ہیں۔''

ABOUT THE AUTHOR

...view details