اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان خاکستر - گودام میں آتشزدگی

لوگوں کا کہنا ہے کہ 'آگ پر قابو پانے میں گودام کے برابر سے بہہ رہے نالے کا اہم کردار رہا ہے۔ فائر بریگیڈ  کی متعدد گاڑیوں کا پانی جب خالی ہو گیا تو نالے کے پانی سے آگ بجھانے کا کام شروع کردیا گیا۔'

بارہ بنکی: گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان خاکستر
بارہ بنکی: گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان خاکستر

By

Published : Apr 25, 2020, 2:10 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ہفتہ کی صبح ایک بھونسہ گودام میں نہ معلوم وجوہات سے آگ لگ گئی۔

دراصل معاملہ شہر کے کوتوالی حلقہ کے پیر بٹاون محلے کا ہے۔ یہاں محبوب عالم کے بھونسہ گودام میں صبح تقریبآ 7 بجے لوگوں کو آگ کی لپٹیں نظر آئیں۔ مقامی افراد نے گودام کے مالکان اور فائر بریگیڈ کا اطلاع دی۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کے ساتھ مقامی افراد نے مل کر گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔

آگ لگنے کی وجہ کا پتا نہیں چل سکا ہے۔

وہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ 'آگ پر قابو پانے میں گودام کے برابر سے بہہ رہے نالے کا اہم کردار رپا ہے۔

انہون نے بتایا کہ 'فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں کا پانی جب خالی ہو گیا تو نالے کے پانی سے آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا گیا۔'

حادثہ میں جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ لیکن لاکھوں کے نقصان کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details