اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہردوئی میں دودھ فروش نوجوان کا گولی مارکر قتل - پردھان کے قتل کا معاملہ

اترپردیش کے ہردوئی میں اتوار کو دن دہاڑے نامعلوم حملہ آوروں نے ایک دودھ فروش کو گولی مارکر قتل کردیا۔

Milk seller shot dead in Hardoi
ہردوئی میں دودھ فروش نوجوان کا گولی مارکر قتل

By

Published : Oct 4, 2020, 10:16 PM IST

ہردوئی میں ایک دودھ فروش کا گولی مار کر قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سنڈیلا کوتوالی علاقہ آٹا ماؤ کا باشندہ 28 سالہ دودھ فروش یونس روز کی طرح آج بھی گھر سے دودھ لیکر بائک سے تھاور مال جارہا تھا۔ کوتوالی علاقہ میں پہتوئیا گاؤں کے نزدیک دو بائکوں پر سوار چھ حملہ آوروں نے پیچھا کرکے یونس کو گولی مار دی اور موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ قتل کے بعد بدمعاش فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کے کنبہ پر گاؤں کے پردھان کے قتل کا معاملہ چل رہا ہے اور اس کے والد جیل میں ہیں۔ بادی النظر میں قتل کی وجہ رنجش لگتی ہے۔ پولیس قاتلوں کو تلاش کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details