اردو

urdu

ETV Bharat / state

Reaction on Manipur Violence میرٹھ میں ملی اور سماجی رہنماؤں کا ملزمان کو سخت سزا کا مطالبہ

منی پور میں انسانیت کو شرم سار کرنے والے واقعہ کے بعد میرٹھ میں ملی اور سماجی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحہ کے تمام ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

Mili Leaders And Social Actvists
Mili Leaders And Social Actvists

By

Published : Jul 24, 2023, 2:50 PM IST

منی پورتشدد واقعہ:میرٹھ میں ملی اور سماجی رہنماؤں کا ملزمان کو سخت سزا کا مطالبہ

میرٹھ:منی پور میں انسانیت کو شرم سار کرنے کے واقعہ پر ملک ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر ہندوستان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے میں سیاسی جماعتوں کے علاوہ مذہبی رہنماؤں نے بھی اس حولناک واقعہ پر غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں آج منی پور میں دو خواتین کو برہنہ پریڈ کرانے اور ان کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیے جانے سے ناراض علماء کرام کے علاوہ سماجی تنظیموں کی طرف سے بھی غم اور غصے کا اظہار کیا گیا۔

شہر قاضی میرٹھ پروفیسر زین الساجیدین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے کیونکہ منی پور میں دو کوکی خواتین کے ساتھ جس طرح کی حرکت کی گئی۔ اس سے انسانیت شرم سار ہوئی ہے۔ اس حکومت کو چاہیے کہ اس سانحہ کے قصور وار سبھی ملزمان کو سخت سزا دی جائے۔

اس کے علاوہ آل انڈیا ملی کانسل اور جمیعت علماء ہند کے اراکین نے اس واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منی پور میں جو واقعہ پیش آیا وہ قریب دو ماہ پرانا ہے اگر اس کا ویڈیو سامنے نہ آتا تو شاید ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی بھی نہیں ہوتی۔اس لیے مرکزی حکومت کو چاہیے کہ منی پور کے وزیر اعلیٰ کو فوراً برخاست کر دینا چاہیے تاکہ منی پور کے بے گناہ مظلوموں کو انصاف مل سکے وہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Manipur Incident منی پور متاثرین کے لئے انصاف کا مطالبہ

جمیعت علماء ہند کے صدر نے مزید کہا کہ جس ملک کی صدر جمہوریہ ایک خاتون ہو اس ملک میں خواتین کے ساتھ اس طرح کی زیادتیاں نہ قابل برداشت ہیں۔ ایسے میں ان کی طرف سے بھی کسی طرح ردعمل ظاہر نہ کرنا بھی افسوس کی بات ہے۔ایسے میں حکومت کو چاہیے کہ منی پور میں بے قصور لوگوں کی مدد کے لیے گناہ گاروں کو سخت سزا دی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details