مرادآباد کے آزاد نگر امام بارگاہ میں 17 ربیع الاول کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی ایک محفل کا انعقاد کیا گیا۔
محفل میں مقامی اور بیرونی شعراء کرام نے شرکت کر اپنے اپنے کلام پیش کئے۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد نعت شریف اور پھر دیر رات تک شعراء کرام نے اپنے اپنے کلام پیش کئے۔
اس موقع پر شاعر عباس حیدر زیدی نے اپنا کلام پیش کرتے ہوئے پڑھا 'جو لفظ محمد کے ہونٹوں سے نکل جائے، آیات جلی بنکر قرآن میں ڈھل جائے'۔ وہیں شاعر کلیم اصغر نے اپنا کلام پیش کرتے ہوئے پڑھا 'پئے ذکر نبی میں لب جو کھولوں، زباں کو مشک سے عنبر سے دھولوں'۔