اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: مہاجر مزدوروں کو منریگا اسکیم کے تحت روزگار - روزگار کی رفتار کم

روزگار فراہم کرانے کے معاملے میں ضلع بریلی پر ریاست کے ٹاپ دس کے زمرے سے باہر ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ موجودہ صورتحال کے مطابق ضلع انتظامیہ نے اب تک روزگار فراہم کرانے کے معاملے میں کوئی خاص توجہ نہیں دی ہے۔

بریلی: مہاجر مزدوروں کو منریگا اسکیم کے تحت روزگار
بریلی: مہاجر مزدوروں کو منریگا اسکیم کے تحت روزگار

By

Published : May 31, 2020, 1:59 PM IST

منریگا کے تحت دیئے جا رہے روزگار کے معاملے میں ریاست اتر پردیش کا ضلع بریلی کافی پیچھے ہونے لگا ہے۔ ضلع بریلی کا ریاست اتر پردیش کے تمام 75 اضلاع کے ٹاپ دس اضلاع کے زمرے سے باہر ہونے کا خطرہ شروع ہو گیا ہے۔ جبکہ معاشی بحران کے اس دور میں حکومت زیادہ سے زیادہ افراد کو ملازمت دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

بریلی: مہاجر مزدوروں کو منریگا اسکیم کے تحت روزگار
مہاجر مزدوروں کو منریگا اسکیم کے تحت روزگار دیا جا رہا ہے۔ حالاکنہ ابتدائی دنوں کے مقابلہ میں روز بروز روزگار کی رفتار کم ہوتی جا رہی ہے۔ جہاں ابتداء میں ملازمت دینے کے لحاظ سے ریاست اتر پردیش میں ضلع بریلی پانچوے مقام پر تھا، وہیں اب تیرہ پائیدان نیچے پھسل کر 18 ویں مقام پر آ گیا ہے۔ حال ہی میں ضلع میں 70 ہزار 901 مزدوروں کو کام میں لگایا گیا تھا۔ دراصل جو مزدور بریلی سے تعلق نہیں رکھتے ہیں اور یہاں کے باشندے بھی نہیں ہے، لیکن وہ یہیں کام کرنا چاہتے ہیں، تو ایسے تقریباً سولہ ہزار مزدوروں کے جاب کارڈ بنائے گئے ہیں۔ حالانکہ بغیر جاب کارڈ کے بھی تقریباً 17 ہزار مزدوروں کو روزگار دیا جا چکا ہے۔ بریلی کے 1193 گاؤں میں منریگا اسکیم کے تحت مزدوروں سے کام کرایا جا رہا ہے۔ حالاکنہ اب شجرکاری اور دیگر محکموں کے کام بھی منریگا اسکیم کے تحت کرائے جانے ہیں۔ ایسی صورتحال میں، ملازمت دینے کی رفتار میں مزید تیزی آنے کی توقع کی جارہی ہے۔ جہاں سجرکاری کے لیے تقریباً 30 لاکھ گڑھوں کو کھودا جانا ہے، وہیں 14 محکموں کا کام بھی منریگا کے تحت ہی کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details