اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش: بہار کا مہاجر جوڑا سڑک حادثہ میں ہلاک - مہاجر جوڑا

ہریانہ سے بہار جارہے ایک مہاجر جوڑے کو اناؤں ضلع میں آگرہ ۔ لکھنوں ایکسپریس وے پر ایک ٹرک نے ٹکر مار دی۔

Migrant couple killed in mishap in UP, minor son survives
اترپردیش: بہار کا مہاجر جوڑا سڑک حادثہ میں ہلاک

By

Published : May 17, 2020, 12:29 PM IST

ہفتہ کو پیش آئے حادثہ میں مہاجر جوڑا ہلاک ہوگیا جبکہ وہ بہار کے دربھنگہ میں اپنے گھر جارہے تھے۔

حادثہ میں ہلاک ہونے والے مہاجر جوڑے کی شناخت 45 سالہ آٹو ڈرائیور اشوک چودھری اور 36 سالہ چھوٹی کی حیثیت سے کی گئی ہے اور وہ دربھنگہ کے مکانپور گاؤں میں رہتے تھے۔

سڑک کنارہ کھڑا جوڑے کا نابالغ بچہ حادثہ میں محفوظ رہا۔

بنگارماؤ پولیس کے مطابق اشوک، اس کی اہلیہ چھوٹی اور چھ سال کا لڑکا کرشنا ہریانہ میں گذشتہ پانچ سال سے مقیم تھے جبکہ اشوک وہاں آٹو چلایا کرتا تھا۔

پولیس نے دربھنگہ میں اشوک کے رشتہ داروں کو حادثہ کے اطلاع دی اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details