اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے رانی گنج تھانے ایک شخص نے ادھیڑ عمر کے آدمی کا پھاوڑے سے قتل کردیا۔ اس قتل کے بعد تھانے میں ہنگامہ بپا ہوگیا۔
پولیس اسٹیشن میں قتل، تین پولیس اہلکار معطل
یوپی کے پرتاپ گڑھ میں پولیس اسٹیشن کے اندر ایک ادھیڑ عمر آدمی کے قتل کی وجہ سے ہنگامہ برپا ہوا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے اس معاملے میں غفلت برتنے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔
پولیس اسٹیشن میں قتل، تین پولیس اہلکار معطل
حادثے کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ نے تین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اس معاملے میں غفلت برتا ہے۔
وہیں معاملے کی جانچ اے ایس پی کو دی گئی ہے۔ بتا دیں کہ تھانے میں ہلاک ہونے والے شخص کا نام مٹھائی لال ہے۔ وہ تھانے میں بند تھا۔ وہیں قاتل کا دماغی توازن صحیح نہ ہونا بتایا گیا ہے۔ جمعہ کی شب پولیس نے قاتل کو پکڑ کر تھانے میں بٹھایا تھا۔